مزاحیہ اداکاری کا باب لیجنڈ اداکار امان اللہ مرحوم کے تذکرے کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا ‘ امانت چن

امان اللہ خان نے سولو پرفارمنس میں بھی جو مقام حاصل کیا وہ شاید ہی کسی اور کے حصے میںآیا ہو ‘ انٹرویو میں گفتگو

بدھ 17 جون 2020 11:51

مزاحیہ اداکاری کا باب لیجنڈ اداکار امان اللہ مرحوم کے تذکرے کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا ‘ امانت چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2020ء)نامور کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ مزاحیہ اداکاری کا باب لیجنڈ اداکار امان اللہ خان مرحوم کے تذکرے کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا ،امان اللہ خان نے سولو پرفارمنس میں بھی جو مقام حاصل کیا وہ شاید ہی کسی اور کے حصے میںآیا ہو ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ امان اللہ خان اپنے ساتھیوں کا بہت خیال رکھتے ۔

میں نے اپنی زندگی میں اتنے شفاف دل والا شخص نہیںدیکھا جو کسی کیلئے کوئی حسد اور بغض نہیں رکھتا تھا بلکہ انہوں نے سب کو آگے بڑھنے میں مدددی ۔ انہوںنے کہا کہ امان اللہ خان مرحوم جیسا فنکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے ،وہ مزاحیہ اداکاری میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے ،امان اللہ جب اسٹیج پر آجاتے تھے تو لوگوں کے چہروں پر خودبخود ہنسی آ جاتی تھی ۔
وقت اشاعت : 17/06/2020 - 11:51:42

Rlated Stars :