اداکارہ ایمانڈا بینس ذہنی دبائو کے علاج کے لیے دوبارہ ریحاب سینٹر منتقل

جمعہ 19 جون 2020 11:53

اداکارہ ایمانڈا بینس ذہنی دبائو کے علاج کے لیے دوبارہ ریحاب سینٹر منتقل
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2020ء) ہالی وڈ کی سابق چائلڈ سٹار ایمانڈا بینس ذہنی دبائو کے علاج کے لیے دوبارہ ریحاب سینٹر منتقل کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ایمانڈا کے وکیل کے مطابق وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر شدید ڈپریشن کا شکار ہیں جس کے لیے انہیں ایک مرتبہ پھر ریحاب سینٹر داخل کرا دیا گیا ہے،وہ پہلے بھی دوماہ علاج گاہ میں گزار چکی ہیں۔ایمانڈا نے گزشتہ ماہ مئی میں انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کو اپنی صحت یابی کی اطلاع دی تھی اور کہاکہ وہ واپس آگئی ہیں اور اچھا محسوس کر رہی ہیں۔ان کے وکیل نے کہا کہ اداکارہ منشیات یا شراب نوشی کی عادی نہیں ہے ۔یاد رہے کہ ایمانڈا 2013 سے ڈپریشن کا علاج کروا رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 19/06/2020 - 11:53:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :