وزیراعلی پنجاب کی طرف سے گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے مالی امدادکااعلان

منگل 16 اپریل 2024 12:27

وزیراعلی پنجاب کی طرف سے گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے مالی امدادکااعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب کی طرف سے گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے10 لاکھ مالی امدادکااعلان۔ترجمان کے مطابق معروف گلوکار غلام عباس کی علالت کے باعث وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر گلوکار کے گھر پہنچ گئے۔خواجہ عمران نذیرنے گلوکار غلام عباس کے گھرجاکر 10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگلوکار غلام عباس نے وزیراعلی مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے گلوکار غلام عباس کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ گلو کار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں پنجاب حکومت گلوکار غلام عباس کے علاج کیلئے بھرپور معاونت کرے گی۔
وقت اشاعت : 16/04/2024 - 12:27:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :