ہمیشہ معاشرے کے سلگتے مسائل کواپنے پراجیکٹ کے ذریعے سامنے لانے کی کوشش کی ‘ مظہر معین

اسکرپٹ کے مطابق فنکاروں کی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہی اچھے ڈائریکٹر کی پہچان ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

منگل 23 جون 2020 11:35

ہمیشہ معاشرے کے سلگتے مسائل کواپنے پراجیکٹ کے ذریعے سامنے لانے کی کوشش کی ‘ مظہر معین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) نامور ڈرامہ ڈائریکٹر مظہر معین نے کہا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ معاشرے کے سلگتے مسائل کواپنے پراجیکٹ کے ذریعے سامنے لائوں ، اسکرپٹ کے مطابق فنکاروں کی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہی ایک اچھے ڈائریکٹر کی پہچان ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مظہر معین نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے بے پناہ مسائل ہیں جنہیں فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی صورت میں سامنے لایا جا سکتا ہے ور پھر اس کے ذریعے اصلاح بھی ہونی چاہیے ۔

کسی بھی پراجیکٹ کی بنیاد اسکرپٹ ہوتا ہے اگر اس میں جان ہوگی تو اس پر عمارت کھڑی کی جا سکے گی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میرے ساتھ جو بھی لوگ کام کرتے ہیں ان کے ساتھ دوستانہ ماحول ہوتا ہے لیکن اس کی بھی حدود ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ دوستانہ ماحول پراجیکٹ کیلئے نقصان دہ نہ ہو ۔
وقت اشاعت : 23/06/2020 - 11:35:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :