اداکارہ صوبیہ خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا

صوبیہ خان کو خاوند کرکٹر عثمان قادر کی جانب سے طلائی انگوٹھی کا تحفہ دیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2020 12:04

اداکارہ صوبیہ خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) فلم ٹی وی اور اسٹیج کی خوبرو اداکارہ صوبیہ خان نے اپنی پچیسویں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔اس موقع پر ان کے شوہر عثمان قادر کی جانب سے اداکارہ کو طلائی انگوٹھی تحفے میں دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان نے گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبیہ خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے عزیز وا قارب اور دوستوں کو اس مرتبہ سالگرہ پر مدعو نہیں کر سکی جس کا دکھ ہے ۔

ا س سے قبل میری سالگرہ کی تقریب میں عزیز و اقارب اوردوست بھرپور شرکت کرتے تھے جس سے میری خوشیوں میں مزید اضافہ ہو جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کی جانب سے سالگرہ پر تحائف دئیے گئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 12:04:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :