معروف فوک گلوکار عالم لوہار کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے اکتالیس برس بیت گئے

جمعہ 3 جولائی 2020 19:05

معروف فوک گلوکار عالم لوہار کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے اکتالیس برس بیت گئے
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) معروف فوک گلوکار عالم لوہار کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے اکتالیس برس بیت گئے ان کی41ویں برسی منائی گئی۔

(جاری ہے)

عالم لوہارنے فوک موسیقی میں نئی جہت روشناس کروائی انہیں ہیر وارث شاہ گانے پر شہرت حاصل ہوئی انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہیر وارث شاہ کو 36مختلف انداز میں گایا انہیں گانے کی صنف ’’ جگنی ‘‘ کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے انہیں صوفیانہ کلام گانے میں ملکہ حاصل تھا ۔

ان کے معروف ترین گانوں میں ’’ واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں‘‘ ، ’’ دل والا دکھ نئیں کسی نوں سنائی دا ‘‘ ، ’’ موڈا مار کے ہلا گئی جے مینوں تے ہولی جنی سوری آکھ گئی ‘‘ ، ’’ بول مٹی دیا باویا ‘‘ سیف الملوک ،قصہ کربلا اور جگنی قابل ذکر ہیں۔عالم لوہار 3جولائی 1979ء کو شامکے بھٹیاں کے قریب ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے انہیں لالہ موسیٰ میں سپردخاک کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 19:05:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :