میں دلیپ کمار سے کوسوں پیچھے ہوں‘ امیتابھ بچن، اداکاری کے شعبے میں ‘میں نے کبھی یہ نہیں سوچا میں ان سے اچھا ہوں

جمعہ 27 ستمبر 2013 14:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27ستمبر 2013ء)اپنے زمانے کے معروف مکالمہ نگار اور سکرپٹ رائٹر قادر خان نے امیتابھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاجواب اداکار ہیں لیکن وہ دلیپ کمار سے دو چیزوں میں پیچھے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ میں نے امیتابھ سے کہا کہ وہ اپنے اندر دلیپ کمار والی ہنسی اور ان کے رونے کی ادکاری لائیں کیونکہ مرد کا رونا اور ہنسنا دو بے حد اہم چیزیں ہیں کیونکہ نہ تو وہ روتا ہوا اچھا لگتا ہے اور نہ ہی ہنستا ہوا لیکن دلیپ کمار نے ان دونوں چیزوں کو اس خوبی کے ساتھ نبھایا کہ لوگ ان کے دیوانے ہو گئے۔

انھوں نے مزید کہاکہ امیتابھ نے رونے اور مسکرانے کے میدان میں دلیپ کمار سے بہت کچھ سیکھا ہے۔جب امیتابھ بچن سے اس بابت دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری ایشور سے یہی دعا ہے کہ میں دلیپ کمار سے ہمیشہ پیچھے رہوں، کوسوں پیچھے رہوں۔ میں نے ان کو ہمیشہ اپنا آئیڈیئل مانا ہے۔ اداکاری کے شعبے میں میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں ان سے اچھا ہوں۔ میں ہمیشہ سمجھتا ہوں کہ میں ان کے قریب پہنچ ہی نہیں سکتا۔
وقت اشاعت : 27/09/2013 - 14:31:05

Rlated Stars :