فارغ اوقات میں رومی کو پڑھنا پسند ہے،نازش جہانگیر

پیر 13 جولائی 2020 11:57

فارغ اوقات میں رومی کو پڑھنا پسند ہے،نازش جہانگیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہاکہ وہ فارغ اوقات میں رومی کو پڑھنا پسند کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وہ جب کبھی فارغ ہوتی ہیں تو رومی کی شاعری اور فلسفے پر مشتمل کتابیں پڑھنے کو ترجیح دیتی ہیں ۔ انہوںنے مزید کہاکہ تنہائی میں کتابوں سے بہتر کوئی دوست نہیں ہو سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 13/07/2020 - 11:57:39