معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھا جی کی سالگرہ،تقریب فیملی کے ساتھ منائی

ہفتہ 18 جولائی 2020 17:15

معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھا جی کی سالگرہ،تقریب فیملی کے ساتھ منائی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2020ء) معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھا جی کی سالگرہ،تقریب فیملی کے ساتھ منائی ،تفصیلات کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ میگھا جی نے اپنی سالگرہ گذشتہ روز اپنی فیملی کے ساتھ منائی جس میں ان کی فیملی سے وابستہ افراد اور کچھ خاص دوستوں نے شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور میگھا جی کو تحائف دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میگھا جی نے بتایاکہ وہ اپنی سالگرہ کی تقریب اسی جوش و خروش سے مناتی ہیں مگر اس دفعہ انہوں نے کرونا کی وجہ سے صرف مخصوص لوگوں کو بلایا ہوا تھا۔میگھا جی نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ دنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں اور ساتھی فنکاروں نے انہیں اپنے ویڈیو پیغامات اور میسجز کے زریعے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔میگھا جی نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے ہمراہ بنائی گئی سالگرہ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہاکہ کچھ بھی ہو جائے ان کی فیملی ان کے دل کے قریب ہے جو ان کی خوشیاں مناتی ہیں اور ان کے ہردکھ دردمیں شریک رہتی ہے۔
وقت اشاعت : 18/07/2020 - 17:15:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :