اداکارہ سائرہ یوسف کا بیٹی کی سالگرہ پرسوشل میڈیا پر پیغام

بدھ 22 جولائی 2020 11:44

اداکارہ سائرہ یوسف کا بیٹی کی سالگرہ پرسوشل میڈیا پر پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2020ء) پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر اٴْن کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیاہے۔اداکارہ سائرہ یوسف اور اٴْن کے سابق شوہر شہروز سبزواری کی بیٹی ’نورے‘ آج چھ سال کی ہوگئی، اس حوالے سے سائرہ یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اٴْن کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ کیک ہاتھ میں لیے کھڑی مسکرا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر صرف کیک کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’اور بالکل ایسے ہی نورے چھ سال کی ہوگئی۔سائرہ یوسف نیاپنی بیٹی کے لیے مزید لکھا کہ ’تم میں ، میں خالص محبتدی کھتی ہوں۔اداکارہ نے یہ پوسٹ 8 گھنٹے قبل اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اٴْن کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نورے کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھیں۔
وقت اشاعت : 22/07/2020 - 11:44:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :