دانش تیمور ، فیصل قریشی عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں

دونوں کے پروگراموں کافارمیٹ تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

منگل 28 جولائی 2020 12:32

دانش تیمور ، فیصل قریشی عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) اداکار و میزبان دانش تیمور اور فیصل قریشی ان دنوں عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہیں،دونوں کے پروگراموں کافارمیٹ تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دانش تیمورنجی ٹی وی کے گیم شو ’’ایسے چلے گا ‘‘جبکہ فیصل قریشی ’’خوش رہو پاکستان ‘‘کے نام سے شو کی میزبانی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں کے شوز میں دو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جس میں ایک کو ٹک ٹاکر اور ایک کو چمپئن کا نام دیا گیا ہے تاہم اس دوران دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی ذاتیات حملے کرتے ہوئے نظر آتی ہیں اور انتہائی بد تمیزی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔ ناظرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی وی کے پلیٹ فارم سے اصلاح ہونی چاہیے لیکن دیکھنے والوں کو منفی پیغام دیا جارہا ہے ۔ بچے ٹی وی چینلز کے اس طرح کے پروگرام انتہائی شوق سے دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔مطالبہ ہے کہ پروگراموں کا فارمیٹ تبدیل کیا جائے۔
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 12:32:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :