فہد مصطفی عید الاضحی کے بعد نجی ٹی وی چینل سے شو کا دوبارہ آغاز کرینگے

بدھ 29 جولائی 2020 11:56

فہد مصطفی عید الاضحی کے بعد نجی ٹی وی چینل سے شو کا دوبارہ آغاز کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) اداکار فہد مصطفی عید الاضحی کے بعد نجی ٹی وی چینل سے دوبارہ شو کا آغاز کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق فہد مصطفی کی میزبانی میں نجی ٹی وی چینل سے پیش کیا جانے والا شو کورونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا تاہم اب عید الاضحی کے بعد اس کا دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے مکمل خاتمے تک شو کے شرکاء کی تعداد کو سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے کم رکھا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 29/07/2020 - 11:56:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :