آئمہ بیگ کا عیدالفطرکے موقع پرنیا گانا ریلیزکرنے کا اعلان

میرا نیا گانا ’لانگ ٹائم‘ 11 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا،گلوکارہ آئمہ بیگ

منگل 9 اپریل 2024 20:39

آئمہ بیگ کا عیدالفطرکے موقع پرنیا گانا ریلیزکرنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے عید الفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں گلوکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ ان کا نیا گانا ’لانگ ٹائم‘ 11 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔آئمہ بیگ نے لکھا کہ نیا گانا کافی عرصہ قبل تیار ہوگیا تھا لیکن اسے اب عید الفطر کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔انہوں نے لکھا کہ ان کے خیال میں ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اس گانے سے جڑ سکتا ہے اور لوگوں کو یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔

وقت اشاعت : 09/04/2024 - 20:39:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :