حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پیر 3 اگست 2020 10:45

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پیغام میں اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام محمد مصطفی عباسی رکھا ہے جبکہ نیمل خاور نے بیٹے کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ماں بیٹے کے پیار کو دنیا کا خالص ترین پیار قرار دیا۔

(جاری ہے)

نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی نے گزشتہ ساال اگست میں شادی کی اور اب ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 03/08/2020 - 10:45:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :