بلوچ لوک گلوکار واسو خان کی وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات

پیر 10 اگست 2020 00:50

اسلام آباد۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) معروف بلوچ گلوکار واسو خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچ لوک گلوکار واسو خان کی علالت کی اطلاع ملنے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے گلوکار واسو خان کی مالی امداد کی گئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واسو خان کو گھر بھی دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔واضع رہے کہ واسو خان ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں اور ماضی میں شہزاد رائے ان کا آغا خان ہسپتال سے بھی علاج کروا چکے ہیں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر انہوں نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی تھی۔

وقت اشاعت : 10/08/2020 - 00:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :