یوٹیوبر لینڈن کلیفورڈ 19سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بدھ 26 اگست 2020 11:26

یوٹیوبر لینڈن کلیفورڈ 19سال کی عمر میں انتقال کر گئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2020ء) امریکی یوٹیوبر لینڈن کلیفورڈ 19سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔یوٹیوب چینل کیم اینڈ فیم کے بانی لینڈن کلیفورڈ دماغی چوٹ لگنے سے 19سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔

(جاری ہے)

ان کی اہلیہ کیمرئن کلیفورڈ نے بتایا کہ وہ چھ دن کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے اور انہوں نے اپنے جسم کے مختلف اعضاء لوگوں کو عطیہ کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو پہلی بار چلتا ہوا دیکھیں۔ یاد رہے کہ اس کم عمر جورے کی مئی میںجڑواں بیٹیاں ہوئی تھیں۔

وقت اشاعت : 26/08/2020 - 11:26:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :