اللہ تعالیٰ نے شفاء اللہ خاں روکھڑی کو آواز،رزق اور شہرت سے خوب نوازاتھاانکی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے ،اکرم راہی

سرائیکی بیلٹ میانوالی سے خیبر پختونخواہ تک اس کو پسندکیاجاتاتھااور یہ واحد آرٹسٹ تھا جس نے بہت کم عرصہ میں اپنا اتنا نام بنایا

منگل 1 ستمبر 2020 11:54

اللہ تعالیٰ نے شفاء اللہ خاں روکھڑی کو آواز،رزق اور شہرت سے خوب نوازاتھاانکی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے ،اکرم راہی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2020ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار اکرم راہی نے معروف گلوکار شفاء اللہ خاں روکھڑی کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک اچھا انسان اور آرٹسٹ تھا یہ واحد فنکار تھا جسے اللہ تعالیٰ نے اچھی آواز بہتر رزق اور سب سے زیادہ شہرت سے نوازا تھا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اکرم راہی نے کہاکہ شفاء اللہ خان روکھڑی سرائیکی بیلٹ کا سپر ہٹ سنگر تھا جس نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے بعد اپنا نام بنایا یہ گلوکار میانوالی سے لے کر خیبر پختونخواہ تک پسندکیا جاتا تھا اور اسے وہاں کے ہر شہر میں سنا اور بلایا جاتا تھا۔

اکرم راہی کا کہنا تھا کہ میرے اس کے ساتھ بہت اچھے شوز رہے ہیں اور ایک موبائل کمپنی کے ہم دونوں ہی برانڈ ایمبیسیڈر رہے ہیں جس کے تمام شوزہم دونوں نے اکٹھے کیئے اور دھوم مچائے رکھی۔اکرم راہی نے مذیدکہاکہ شفاء اللہ خاں روکھڑی کی ناگہانی وفات سے میوزک انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے جو کبھی بھی پورا نہیں کیا جاسکتا میری ہر شخص سے دعاہے کہ اس درویش صفت آرٹسٹ کے لیئے مغفرت کی دعا ضرور کریں۔
وقت اشاعت : 01/09/2020 - 11:54:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :