آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب

ہفتہ 27 اپریل 2024 13:02

آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) بھارتی مشہور سپرسٹار اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور بالی وڈ اداکار سنجے دت کو آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ کے حوالے درج کیس میں طلب کر لیا گیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سنہ 2023میں کھیلے گئے آئی پی ایل سیزن میں غیرقانونی سٹریمنگ کے کیس میں مہاراشٹرا سائبر سیل نے طلب کر لیا ہے۔

اس کیس میں تمنا بھاٹیہ کے علاوہ سنجے دت، گلوکار بادشاہ اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔تمنا بھاٹیہ کو مہاراشٹرا سائبر سیل نے فیئرپلے ایپ پر آئی پی ایل کے میچز کی غیرقانونی سٹریمنگ کی تشہیر کرنے پر29اپریل کو طلب کیا ہے۔مہاراشٹرا سائبر سیل نے اس حوالے سے گلوکار بادشاہ کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں جبکہ سنجے دت اور جیکولین فرنینڈس کے مینیجرز نے بھی اپنے بیانات ریکارڈ کروا دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023میں وایاکوم 18نے کیس درج کروایا تھا کہ آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق قانونی طور پر ان کے پاس ہیں لیکن فیئرپلے نامی ایپ پر غیرقانونی طور پر آئی پی ایل میچز کی سٹریمنگ کی گئی ہے۔خیال رہے کہ فیئرپلے ایپ بیٹنگ یعنی جوا اور شرط بازی لگانے کی ایپ ہے جو کے مہادیو بیٹنگ ایپ کی ذیلی ایپ ہے۔اس غیرقانونی سٹریمنگ کی وجہ سے وایاکوم کو 100کروڑ انڈین روپے کو نقصان ہوا۔
وقت اشاعت : 27/04/2024 - 13:02:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :