بیٹی ہماری کل کائنات ہے، خدا کی ذات بیٹے سے نواز دے تو ہمارا خاندان مکمل ہو جائیگا‘ صوبیہ خان

بچوں کی بہترین پرورش کروں گی تاکہ وہ اپنا نام پیدا کرنے کیساتھ ہماری بھی نیک نامی کا باعث بنیں

منگل 8 ستمبر 2020 11:45

بیٹی ہماری کل کائنات ہے، خدا کی ذات بیٹے سے نواز دے تو ہمارا خاندان مکمل ہو جائیگا‘ صوبیہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2020ء)نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا کہ بیٹی ہماری کل کائنات ہے اور تمام خوشیاں بیٹی کے دم سے ہیں، مکمل خاندان میںایک بیٹی اور بیٹے کا ہونا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں صوبیہ خان نے کہا کہ میں نے اور عثمان نے بیٹی کیلئے بڑی منتیں مانگیں اور دعایں کیںاور اب دعا ہے کہ خدا کی ذات ہمیں ایک بیٹے سے بھی نوازے تو ہمارا کاندان مکمل ہو جائے گا۔انہوںنے کہا کہ موجودہ دور میں بچوں کی اچھی پرورش سب سے بڑا مسئلہ ہے او ر میں اپنے بچوں کی بہترین پرورش کروں گی تاکہ وہ معاشرے میں اپنا نام اور مقام پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے بھی نیک نامی کا باعث بنیں۔

وقت اشاعت : 08/09/2020 - 11:45:38

Rlated Stars :