اداکارہ انجلینا جولی کا یمن کے لئے امدادی سٹال لگانے والے بچوں کو خطیر رقم کا تحفہ

جمعرات 10 ستمبر 2020 14:50

اداکارہ انجلینا جولی کا یمن کے لئے امدادی سٹال لگانے والے بچوں کو خطیر رقم کا تحفہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) اداکارہ انجلینا جولی نے مشرقی لندن میں بچوں کی طرف سے یمن کے لئے لگائے گئے امدادی سٹال کو خطیر رقم کا تحفہ بھیج دیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ریڈبرج کے رہائشی6سالہ ایان موسیٰ اور میکائل اسحاق نے بتایا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوئی ان کے اس سٹال پر آئے بغیر اور لیموں پانی پینے کے بغیر ہی ان کی کافی مدد کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اداکارہ انجلینا جولی کی طرف سے رقم کے ساتھ ایک تحریری پیغام بھی ملا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں معذرت خواہ ہوں آپ کے سٹال سے لیموں پانی تو نہیں خرید سکتی لیکن کچھ رقم عطیہ کرنا چاہتی ہوں۔واضح رہے کہ ان دونوں دوستوں نے انجلینا جولی کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں انھوں نے اداکارہ سے کہا کہ آپ کا جب بھی لندن آنا ہو تو آپ بلا جھجھک یہاں سے تازہ لیموں پانی کا ایک گلاس ضرور پی سکتی ہیں۔
وقت اشاعت : 10/09/2020 - 14:50:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :