سچائی منہ پر کہنے کی عادت کے ہاتھوں مجبور ہوں‘ متیرا

بعض اداکارائیں ایسے ہیں جن کو میک اپ کی ضرورت نہیں ،مائرہ خان ان میں سرفہرست ہیں

بدھ 23 ستمبر 2020 13:09

سچائی منہ پر کہنے کی عادت کے ہاتھوں مجبور ہوں‘ متیرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء)اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ بعض اداکارائیں ایسے بھی ہیں جن کو میک اپ کی بالکل بھی ضرورت نہیں اور ان میں سر فہرست مائرہ خان ہیں،میں دل کی صاف ہوں اس لئے جو بھی بات ہو اسے منہ پر کہہ دیتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں متیرا نے کہا کہ مائرہ خان ایسا چہرہ ہے جسے کسی میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ ہر اعتبار سے کیمرے کے سامنے خوبصورت نظر آتی ہیںجبکہ دیگر بھی کئی ایسی اداکارائیںہیں جن کو میک اپ کی ضرورت نہیں پڑتی ۔

تکنیکی اعتبار سے کیمر ے کے سامنے آنے کیلئے بعض لوگوںکو میک اپ کرنا پڑتا ہے جن میں بھی بھی شامل ہوں، میں شوخ کی بجائے لائٹ میک اپ کرتی ہوں۔متیرا نے کہا کہ بنیادی طور پر منہ پھٹ ہوں ، جو بھی بات دل میں ہو منہ پر کہہ دیتی ہوں اور میںا پنی اس عادت کے ہاتھوں مجبور بھی ہوں۔
وقت اشاعت : 23/09/2020 - 13:09:37

Rlated Stars :