شرلین چوپڑا کا ماضی کی آئی پی ایل پارٹیز میں کوکین کے استعمال کا انکشاف

جمعہ 25 ستمبر 2020 16:12

شرلین چوپڑا کا ماضی کی آئی پی ایل پارٹیز میں کوکین کے استعمال کا انکشاف
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) بالی ووڈ اداکارہ شرلین چوپڑا نے ماضی کی آئی پی ایل پارٹیز میں کوکین کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ شرلین چوپڑا نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں کولکتہ میں نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھنے گئی، جہاں پر مجھے بعد میں ہونے والی پارٹی میں مدعو کیا گیا، وہاں تمام معروف کرکٹرز اور بیگمات موجود تھیں، میں پارٹی میں بہت لطف اندوز ہوئی مگر جیسے ہی واش روم گئی تو وہاں کرکٹ اسٹارز کی بیویوں کو کوکین استعمال کرتے دیکھ کر حیران رہ گئی۔انہوں نے کہا کہ اگر میں مردوں کے واش روم جاتی تو شاید وہاں پر بھی مجھے یہی منظر دیکھنے کوملتا،اسی طرح کی ڈرگ پارٹیز ایک کے بعد ایک کرکے منعقد ہوتی رہیں۔

وقت اشاعت : 25/09/2020 - 16:12:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :