اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ

جمعرات 2 مئی 2024 18:12

اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ پر رومانوی پوسٹ کی ہے۔ہر بار کی طرح اس بار بھی ویرات کوہلی نے اہلیہ کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ان سے سرعام اظہار محبت کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

(جاری ہے)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کی چند تصاویر جاری کیں جس میں اس جوڑے کو قیمتی لمحات گزارتے دیکھاجاسکتا ہے۔

انوشکا شرما کی 36ویں سالگرہ کے خاص دن پر دلکش تصاویر پر مبنی پوسٹ کے ساتھ خوبصورت کیپشن بھی شامل تھا جس میں کرکٹر کی اہلیہ کیلئے محبت بھرے جذبات شامل تھے۔پوسٹ کی کیپشن میں ویرات کوہلی نے انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،اگر میں آپ کو نہ پاتا تو میں مکمل طور پر کھو چکا ہوتا۔ سالگرہ مبارک ہو میری محبت آپ ہماری دنیا کے لیے روشنی ہیں۔ ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 18:12:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :