برطانوی براڈکاسٹر کیتھ سکوز رواں ہفتے اپنا آخری شو پیش کرینگے

اتوار 27 ستمبر 2020 01:45

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) برطانوی براڈکاسٹر اور تجزیہ نگارکیتھ سکوز رواں ہفتے کو برطانوی نشریاتی ادارے پر اپنا آخر ی شو پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئی81 سالہ کیتھ سکوز نے بتایا کہ انہوں نے 1959میں برطانوی فضائیہ میں خدمات سرانجام دینے کے دورانہی برطانوی ریڈیو میں کام کرنا شروع کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 60 سالہ کیریئر میں اپنا آخری شو پیش کرنے پرمجھے نہیں معلوم کہ میں آنسو بہاوں گا یا نہیںکیونکہ میں اس سے پہلے کبھی ریٹائر نہیں ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں 19 یا 20 سال کا تھا تو میں صحیح وقت پر صحیح جگہ پر تھا اور اتوار کے شو کے 500 ایڈیشن تک پہنچنے کے بعد یہ شاید سبکدوشی کا بہترین موقع ہے۔

وقت اشاعت : 27/09/2020 - 01:45:07