ماہ نور کی والدہ کے ہمراہ بابا فرید شکر گنج کے مزار پر حاضری

اولیاء اکرام کے مزارات پر حاضری دے کر دلی سکون ملتا ہے،ماہ نور

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 7 اکتوبر 2020 11:40

ماہ نور کی والدہ کے ہمراہ بابا فرید شکر گنج کے مزار پر حاضری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) ماہ نور کی والدہ کے ہمراہ بابا فرید شکر گنج کے مزار پر حاضری۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ و گلوکارہ و ٹک ٹاک اسٹار ماہ نورنے گزشتہ روز اپنی والدہ کے ہمراہ روحانی بزرگ ہستی حضرت بابا فرید شکر گنج کے مزار پر حاضری دی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی،ماہ نور نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اولیاء اکرام کے مزارات پر حاضری دے کر دلی سکون ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیشہ اولیاء اکرام کے مزارات جاتی ہو ں اور ملکی سلامتی کے ساتھ ساتھ تمام دوست احباب کیلئے خصوصی دعا کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 07/10/2020 - 11:40:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :