فلم 50 کروڑپرتنقید؛ اعجازاسلم کا رد عمل سامنے آگیا

اگر کچھ منفرد پراجیکٹ آرہا ہے تو اس کی تعریف کریں، اداکار

پیر 19 اکتوبر 2020 13:43

فلم 50 کروڑپرتنقید؛ اعجازاسلم کا رد عمل سامنے آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) نئی آنے والی فلم ’50 کروڑ‘ پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد اداکاراعجازاسلم کا رد عمل سامنے آگیا۔نئی آنے والی فلم 50 کروڑکا ٹیزرریلیزہونے کے بعد ہی سوشل میڈیا صارفین فلم کی کاسٹ سمیت ممکنہ کہانی کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ یہ فلم معروف سیریز ’منی ہائسٹ‘ کا چربہ ہے۔

(جاری ہے)

تاہم کچھ صارفین اورمداحوں نے فلم کی منفرد اندازمیں بنانے کو ہدایتکاروپروڈیوسرکوسراہا بھی۔ اس متعلق فلم کے اداکاراعجازاسلم نے وضاحت دیتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ وہ تنقید سے پہلے فلم کا انتظارکرلیں۔ انہوں نے کہا کہ مداح فلم دیکھیں گے اوراس فلم کومختلف پائیں گے۔اداکارنے کہا کہ جب آپ فلم دیکھ لیں توپھربتائیں کہ کیا کمی ہے اورکیا اچھا ہے، لیکن وقت سے پہلے پرکھیں نہیں، اگرکچھ منفرد پراجیکٹ آرہا ہے تو اس کی تعریف کریں اورپراجیکٹ آنے کے بعد اپنی رائے کا ضروراظہارکریں۔
وقت اشاعت : 19/10/2020 - 13:43:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :