معروف بھارتی کوریو گرافر پربھو دیوا نے ڈاکٹر سے شادی کرلی

پیر 23 نومبر 2020 19:24

معروف بھارتی کوریو گرافر پربھو دیوا نے ڈاکٹر سے شادی کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) معروف بھارتی کوریوگرافر پربھو دیوا نے لاک ڈائون کے دوران خاموشی سے ہیمانی نامی ڈاکٹر سے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 47 سالہ معروف کوریوگرافر پربھو دیوا نے رواں سال مئی کے مہینے میں لاک ڈائون کے دوران خاموشی سے ممبئی سے تعلق رکھنے والی ہیمانی نامی ڈاکٹر سے شادی کی جس کی تصدیق پربھو دیوا کے بھائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہے۔

انٹرویو کے دوران جب راجو سندرم سے اٴْن کے بھائی کی شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو اٴْنہوں نے پربھو دیوا کی شادی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’آخر کار میرے بھائی نے شادی کرلی ہے اور ہم سب اٴْس کی خوشی میں بے حد خوش ہیں۔‘پربھو دیوا کے بھائی نے ڈاکٹر ہیمانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے بھائی کو کمر اور پیروں میں تکلیف ہوگئی تھی تو اٴْسی دوران علاج کے سلسلے میں اٴْن کی ملاقات ڈاکٹر ہیمانی سے ہوئی جہاں اٴْن کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی جس کے بعد میرے بھائی اور ڈاکٹر ہیمانی نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے بتایا کہ ’چونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے دٴْنیا بھر سمیت بھارت میں بھی لاک ڈائون جاری ہے تو اسی وجہ سے پربھو دیوا نے چند عزیز و اقارب کی موجودگی میں ڈاکٹر ہیمانی سے شادی کی۔‘دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ہیمانی نے شادی کے بعد صرف دو مرتبہ ہی اپنے شوہر کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے، پہلی بار جولائی اور دوسری ملاقات اگست میں کی تھی۔
وقت اشاعت : 23/11/2020 - 19:24:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :