شادی کے بعد ثناء خان نے اپنا نام تبدیل کرلیا

’میری دٴْعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے‘، سابق اداکارہ

پیر 23 نومبر 2020 20:00

شادی کے بعد ثناء خان نے اپنا نام تبدیل کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنا تبدیل کردیا ۔بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کرنیوالی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے سوشل میڈیا سائٹ پر جہاں اپنی شادی کی تصویر پوسٹ کی ہے تو وہیں اٴْنہوں نے اپنا تبدیل کرکے ’سیدہ ثناء خان ‘ کردیا ہے۔

دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناء خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بارات کے دن کی کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں اٴْنہوں نے سٴْرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی حسین جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جس سے وہ مزید دلکش لگ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ثناء خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر سنسنی خیز ہیں جبکہ دٴْنیا بھر میں موجود اٴْن کے چاہنے والے اٴْنہیں شادی کی مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں اور ہر ایک شخص ثناء خان کی زندگی کے نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہا ہے۔

ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللہ کی رضا کیلئے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے‘۔ثناء خان نے کہا کہ ’میری دٴْعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے‘۔
وقت اشاعت : 23/11/2020 - 20:00:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :