نیو ڈرامہ”سودا کھرا جے“میں ماہ نور کی پرفارمنس نے دھوم مچا دی

الفلاح تھیٹر میں نیو ڈرامہ کی کاسٹ میں افتخار ٹھاکر نگار چوہدری مناہل خان بھی شامل

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2020 11:24

نیو ڈرامہ”سودا کھرا جے“میں ماہ نور کی پرفارمنس نے دھوم مچا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) نیو ڈرامہ”سودا کھرا جے“میں ماہ نور کی پرفارمنس نے دھوم مچا دی،تفصیلات کے مطابق ا لفلاح تھیٹر دی مال روڈ لاہور میں نیو سٹیج ڈرامہ ”سودا کھرا جے“میں فلم ،ٹی وی و سٹیج کی معروف اداکارہ ماہ نور کی نیوڈانس پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے ،ماہ نور نے اس ڈرامہ میں ایک بار پھر اسپیشل ملبوسات استعمال کیے ہیں جن کی بدولت ڈرامہ شائقین ان کی نئی ڈانس پرفارمنس کو بے پناہ پسند کر رہے ہیں ،اس ڈرامہ میں ماہ نور کے ساتھ افتخار ٹھاکر ،نگار چوہدری ،امانت چن ،مناہل خان ،سردرار کمال،جیا ء بٹ،طارق ٹیڈی، سخاوت ناز،ساجن عباس،،اغاز ماجد،حنا شیخ،عابد چارلی،صنم چوہدری،علی ناز بھی اپنی فنی صلاحیتوں سے ڈرامے کو چار چاند لگائے ہوے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/11/2020 - 11:24:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :