نامور اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں

ڈراما سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں شہریار منور مایا علی کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں

بدھ 2 دسمبر 2020 13:27

نامور اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) نامور اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میںاداکارہ مایا علی رو رہی ہیں۔مایا علی ڈراما سیریل ’پہلی سی محبت‘ کے ذریعے ٹی وی پر دوبارہ واپسی کررہی ہیں۔وہ کافی عرصے سے چھوٹی اسکرین سے دور تھیں۔

(جاری ہے)

اسی ڈرامے کا ایک سین موبائل فون پر دیکھتے ہوئے مایا علی اتنی زیادہ جذباتی ہوگئیں کہ ان کی آنکھیں بھر آئیں۔ڈراما سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں شہریار منور مایا علی کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مایا علی کا شمار پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

وقت اشاعت : 02/12/2020 - 13:27:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :