امیتابھ بچن کی خون جمادینے والی سردی میں شوٹنگ

بدھ 6 جنوری 2021 23:36

امیتابھ بچن کی خون جمادینے والی سردی میں شوٹنگ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن جوکہ حال ہی میں ایک کمرشیل شوٹ کے لیے لداخ گئے تھے، انھوں نے اس حوالے سے بدھ کو اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لداخ میں بہت زیادہ سردی ہے۔واضح رہے کہ لداخ میں اس وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 33 درجہ نیچے ہے، یعنی مائنس 33 ہے۔ 78 سالہ بالی ووڈ سپراسٹار نے کہا کہ لداخ گیا اور واپس ا?یا جہاں مائنس 33 ہونے کی وجہ سے موسم بہت سرد تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ایک تازہ ترین تصویر بھی شیئر کی جس میں کہ وہ ایک مونکی کیپ، ونٹر جیکٹ، دستانے پہنے اور اسنو گوگلز لگائے نظر ا?رہے ہیں۔امیتابھ کا کہنا تھا یہ تمام چیزیں بھی انھیں سردی سے بچانے کے لیے ناکافی تھیں۔ یاد رہے کہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن ان دنوں اپنے مشہور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کے بارہویں سیزن کی میزبانی کررہے ہیں۔ امیتابھ بچن جو کہ سوشل میڈیا پر اپنے دلچسپ ٹوئٹس اور اپنی ماضی کی تصاویر کی کی یادگار تصاویر اکثر اوقات شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انھوں نے ایک بار پھر اپنی 1990 کے ابتدائی دور کی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جس میں کہ وہ ماسکو (روس) میں مداحوں کو ا?ٹو گراف دیتے نظر ا?رہے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 06/01/2021 - 23:36:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :