سنجے لیلابھنسالی لاہورکی ہیرامنڈی پرفلم بنائیں گے

جمعہ 8 جنوری 2021 17:06

سنجے لیلابھنسالی لاہورکی ہیرامنڈی پرفلم بنائیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) بالی ووڈ کے نامور ترین ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اپنے نئے پراجیکٹ میں پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ریڈ لائٹ ایریا (ہیرامنڈی )کو آن لائن پلیٹ فارم پرلارہے ہیں۔بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے اس پراجیکٹ پرگزشتہ 13 سال سے کام کررہے تھے، یہ ویب فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ کیلئے عالیہ بھٹ کے نام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، اس کے علاوہ دیگر اے کلاس اداکاراوں ایشوریہ رائے، مادھوری ڈکشٹ، دپیکا پڈوکون اورودیا بالن کے ناموں پرغورکیا جارہا ہے۔بالی ووڈ ہنگامہ کے ذرائع کے مطابق ’’ہیرامنڈی ‘‘کو بڑے پیمانے پرتیارکیاجارہا ہے ، سنجے ذاتی طور پرفلم کی کاسٹنگ دیکھ رہے ہیں اورفلم کی ہدایتکاری ان کے سابق معاون وبھوپوری کریں گے جو اس سے قبل ایوشمان کھرانہ کی فلم ہوائی زادہ کی ڈائریکشن کے علاوہ بھنسالی کی فلم گزارش کے مکالمے بھی لکھ چکے ہیں۔فلم کی عکسبندی کا آغاز 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/01/2021 - 17:06:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :