ٹ*اداکارہ اشنی شاہ مداحوں کے کمنٹس پر آپ سے باہر کرارا جواب دے ڈالا

اتوار 10 جنوری 2021 18:50

oممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2021ء) اداکارہ اشنی شاہ نے 8 اور 9 جنوری کو انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی تو لوگوں نے جہاں ان کی خوبصورتی اور جسامت کی تعریف کی، وہیں بعض افراد نے انہیں دوبارہ وزن بڑھ جانے کا طعنہ بھی دیا۔اشنی شاہ نے 8 جنوری کو انسٹاگرام پر ورزش اور اسپورٹس ڈریسنگ میں تصویر شیئر کی، جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی تصویر جلد ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں اور کئی افراد نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کیے۔کئی افراد نے اداکارہ کے اسٹائل، جسامت اور جسمانی خدوخال کو بولی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کے مشابہہ قرار دیا۔بعض مداحوں نے انہیں پہلے سے زیادہ خوبصورت اور صحت مند قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کیں، تاہم بعض مداحوں نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کیے کہ ان کا وزن پھر سے بڑھ رہا ہے۔
وقت اشاعت : 10/01/2021 - 18:50:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :