بابا صدیقی کی گرینڈ افطار پارٹی کی روایت اس سال بھی برقرار

سلمان خان،عمران ہاشمی،ہما قریشی،زرین خان سمیت کئی بالی وڈ ستاروں کی شرکت

پیر 25 مارچ 2024 22:37

بابا صدیقی کی گرینڈ افطار پارٹی کی روایت اس سال بھی برقرار
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) ہر سال کی طرح رواں سال بھی معروف بھارتی سیاست دان بابا صدیقی کی جانب سے گرینڈ افطار پارٹی کی روایت برقرار رہی جس میں بالی وڈ ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ہر سال ماہ رمضان میں بھارت میں بابا صدیقی کی جانب سے بالی وڈ اسٹارز کو افطار پارٹی پر مدعو کیاجاتا ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر کافی وائرل بھی ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سال بھی اتوار کو بابا صدیقی کی جانب سے معروف شخصیات کیلئے افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سلمان خان، عمران ہاشمی،ہما قریشی، پریتی زنٹا، زرین خان، پلک تیواری،شلپا شیٹی، سدھانت چترویدی ،منور فاروقی، گوہر خان، کرن سنگھ گروور اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور فلمی ستاروں کو ایک جگہ دیکھ کر ان کے مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/03/2024 - 22:37:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :