ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف

انٹرنیٹ پر موجود تصاویر کا حقیقی اور اصل خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ،خود کو اور نوجوانوں کو صحیح پیغام دینا اہم ہے، اداکارہ

جمعرات 2 مئی 2024 20:02

ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ماضی میں دبائو کا سامنا کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہا کہ ایسا وقت بھی آیا ہے جب میں نے ایک اداکارہ اور ماڈل کے طور پر خوبصورتی کے ایک خاص معیار پر رہنے کا دبائو محسوس کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک پراعتماد عورت طاقت رکھتی ہے، مجھے کم عمری سے ہی میک اپ میں دلچسپی تھی جو کہ بعد میں ایک ماڈل اور اداکار کے طور پر میرے کام آئی۔

کترینہ کیف نے کہا کہ ہم انٹرنیٹ پر مسلسل تصاویر دیکھتے ہیں جن کا حقیقی اور اصل خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، خود کو اور نوجوانوں کو صحیح پیغام دینا اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اکثر کئی فلموں اور ریڈ کارپٹ ایونٹس کیلئے اپنا میک اپ خود بھی کیا ہے۔
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 20:02:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :