سشمیتا سین کی بیٹی بھی اداکاری کی دٴْنیا میں آگئیں

رینی سین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پہلی فلم کی تشہیر کیلئے فلم کا پوسٹر شیئر کردیا

منگل 12 جنوری 2021 21:25

سشمیتا سین کی بیٹی بھی اداکاری کی دٴْنیا میں آگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی نے بھی اداکاری کی دٴْنیا میں قدم رکھا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین کی بیٹی نے اپنی اداکاری کا آغاز ایک مختصر فلم سے کیا ہے جس کا نام ’سٹا باز‘ ہے جبکہ یہ فلم لاک ڈاؤن کے دوران ہی شوٹ کی گئی ہے۔اس فلم میں سشمیتا سین کی بیٹی رینی سین نے نوجوان نشہ آور لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے والدین سے چھپ کر تمباکو نوشی کرتی ہے۔

اس حوالے سے رینی سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی فلم کی تشہیر کے لیے فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔فلم کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رینی سین سگریٹ نوشی کر رہی ہیں۔اس سے قبل رینی سین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں فلم انڈسٹری میں اپنا مقام ضرور کمانا چاہیے، جہاں لاتعداد افراد روزانہ اپنی شناخت بنانے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

‘رینی سین نے کہا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ ممبئی میں اداکار بننے کے لیے لاکھوں افراد آ رہے ہیں، میں فخر نہیں کرنا چاہتی لیکن سشمیتا سین کی بیٹی ہونا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔‘اٴْنہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے بتایا کہ ’جب میری والدہ نے میری پہلی فلم دیکھی تو اٴْن کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔‘رینی سین نے مزید کہا کہ ’میری والدہ نے ہمیشہ مجھے یہی سمجھایا ہے کہ بیٹا تمہیں کبھی کسی کی جگہ نہیں لینی ہے، جو حاصل کرنا ہے اپنی محنت اور لگن سے حاصل کرو۔‘
وقت اشاعت : 12/01/2021 - 21:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :