معیاری پراجیکٹس کیلئے میرے پاس بہت وقت ہے ‘لیلیٰ

مجھے فلاپ اداکارہ کہنے والے پہلے اپنے کیرئیر پر بھی نظر ڈالیں ‘ گفتگو

بدھ 13 جنوری 2021 12:06

معیاری پراجیکٹس کیلئے میرے پاس بہت وقت ہے ‘لیلیٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ دوسروں میں خامیاں نہیں ڈھونڈتی بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ، مجھے فلاپ اداکارہ کہنے والے پہلے اپنے کیرئیر پر بھی نظر ڈالیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں لیلیٰ نے کہا کہ شوبز میں چند ایسے افراد ہیں جن کا اوڑھنا بچھونا ہی دوسروں پر تنقید کرنا ہے اور ایسے لوگوںکے اپنے کردار اور کیرئیر سے سب بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عزت اور ذلت اوپر والے کے ہاتھ میں ہے اس لئے مجھے ایسے لوگوں کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ غیر معیاری کام کرنے سے بہتر ہے کہ گھر پر ہی اپنی فیملی کو وقت دوں جو میری کل کائنات ہے ۔ معیاری فلموںاور ٹی وی ڈراموں کے لئے میرے پاس بہت وقت ہے اور جب بھی اچھا پراجیکٹ ملا اس کے لئے بغیر کسی تاخیر کے حامی بھروں گی ۔
وقت اشاعت : 13/01/2021 - 12:06:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :