تیمور علی خان نے گائے والے کے سامنے ہاتھ جوڑ لئے، ویڈیو وائرل

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:16

تیمور علی خان نے گائے والے کے سامنے ہاتھ جوڑ لئے، ویڈیو وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان نے ’گائے‘ والے کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے۔حال ہی میں تیمور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گھر کے دروازے پر ’گائے‘ کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص تیمور کے گھر کے باہر ’گائے‘ کے ساتھ موجود ہے اور وہ ’بین‘ بجا رہا ہے۔بین میں شخص گانوں کی دھن بجا رہا ہے جبکہ سامنے کھڑا تیمور گائے کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے مزید بجانے کا کہتا ہے۔اس کے بعد تیمور علی خان گائے کے سر پر ہاتھ بھی پھیرتے ہیں۔ ننھے تیمور کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/01/2021 - 12:16:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :