لیونارڈو ڈی کیپریو کی صدر بائیڈن سے اپیل

ہمارے لئے ماحولیاتی بحران سے مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے

منگل 26 جنوری 2021 12:35

لیونارڈو ڈی کیپریو کی صدر بائیڈن سے اپیل
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) ہالی وڈ سپراسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نے نئے امریکی صدر جوزف بائیڈن سے فوری طور پر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپیل کردی۔لیونارڈو ڈی کیپریو نے انسٹاگرام اکائونٹ پر لکھا کہ ہمارے لئے ماحولیاتی بحران سے مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

(جاری ہے)

آج میں عالمی رہنمائوں کے ساتھ مل کر جو بائیڈن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ رہنما بنیں جس کی ہمیں ضرورت ہے اور جو سائنس کا بھی مطالبہ ہے۔

46 سالہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنے اکائونٹ پر صدر کو لکھے گئے خط کی تصویر بھی شیئر کی۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ آگے کا کام بہت بڑا اور زیادہ ہے۔تباہ کن عالمی صحت کا بحران اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی امریکیوں کو متحد کرنے کی بھی ضرورت ہے۔اس پوسٹ کو 4 لاکھ سے زائد بار لائک کیا گیا ہے اور 4 ہزار سے زائد لوگوں نے اس پر کمنٹس بھی لکھے۔
وقت اشاعت : 26/01/2021 - 12:35:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :