کچھ لوگ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے کو ثواب کا کام سمجھتے ہیں‘ ثنا

دوسروں کے معاملات میں مداخلت کومہذب معاشروںمیں اچھا نہیں سمجھاجاتا‘ انٹرویو

جمعرات 28 جنوری 2021 12:08

کچھ لوگ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے کو ثواب کا کام سمجھتے ہیں‘ ثنا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ اب تو ہمارے معاشرے میں لوگ دوسروں کوخوش بھی نہیں دیکھ سکتے اوریہ المیہ ہے ،ہمارے ہاں کچھ لوگ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے کو ثواب کا کام سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ثنا نے کہا کہ زندگی خداکادیا ہواحسین تحفہ ہے اسے بھرپور طریقے سے بسرکرناچاہیے لیکن ہمارے اردگردایسے لوگ بھی ہیں جنہیںدوسروں کی خوشیاںبھی ہضم نہیں ہوتیں،ایسے تنگ دل لوگوںکیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

اداکارہ نے کہاکہ اخلاقی طو رپر کسی کو بھی دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیںکرنی چاہیے کیونکہ مہذب معاشروںمیں اس عمل کو ہرگزاچھا نہیںسمجھاجاتا۔ثنا نے کہا کہ شوبزکی مصروفیات جاری ہیں اورجلد میرا ایک نیا پراجیکٹ سامنے آئے گا۔
وقت اشاعت : 28/01/2021 - 12:08:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :