سیف اورکرینہ کی دوسری اولاد سے متعلق نجومی پنڈت کی حیرت انگیز پیشگوئی

منگل 2 فروری 2021 11:49

سیف اورکرینہ کی دوسری اولاد سے متعلق نجومی پنڈت کی حیرت انگیز پیشگوئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2021ء) بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ خان کے گھر آنے والی دوسری اولاد سے متعلق نجومیوں نے پیش گوئیاں شروع کردی ہیں۔ سیف علی خان اور کرینہ خان کے گھر ایک اور مہمان کی ا?مد متوقع ہے۔ انہوں نے دوسری اولاد کی پیدائش کی تاریخ بھی بتا دی ہے جس کے مطابق فروی میں اٴْن کے گھر مزید خوشیاں ا?نے والی ہیں۔

(جاری ہے)

سیف اور کرینہ کے گھر لڑکے یا لڑکی کی ولادت سے متعلق جہاں بہت سے لوگوں نے اندازے لگانے شروع کردیے ہیں تو وہیں نجومی بھی میدان میں ا?گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نجومی پنڈت جگناتھ گروجی نے کہا ہے کہ سیف علی اور کرینہ کپور انڈسٹری کی طاقتور جوڑی ہے اور اٴْن کے چہروں کو دیکھتے ہوئے یہ پیش گوئی کی ہے کہ تیمور کے بعد اس بار ان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوگی۔پنڈٹ جگناتھ نے یہ بھی کہا کہ علم نجوم اور چہرہ شناسی کی بنیاد پر یہ کہا جا رہا ہے جوڑے کے ہاں لڑکی کی ولادت ہوگی جو ذہانت سے مالا مال ہوگی کیوں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ خود والدین اور اٴْن کا خاندان ذہانت سے بھرپور ہے۔
وقت اشاعت : 02/02/2021 - 11:49:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :