اثاثے چھپانے کا الزام، ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

اتوار 14 فروری 2021 15:55

اثاثے چھپانے کا الزام، ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2021ء)اثاثے چھپانے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے معرورف گلوکارہ آئمہ بیگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر سے اپنی بینک ٹرانزیکشن چھپائیں جس پر ایف بی آر آئمہ بیگ کے خلاف حرکت میں آگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئمہ بیگ سے 2 سال کے اثاثہ جات اور بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ گلوکارہ کو جواب جمع کروانے کے لیے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے

وقت اشاعت : 14/02/2021 - 15:55:04

Rlated Stars :