ہالی ووڈ فلم ”ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو“ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا‘فلم 13 جون کو ریلیز ہوگی
پیر 21 اپریل 2014 23:42
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) ہالی ووڈ کی 2010ء کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ ایکشن فینٹسی فلم ”ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن“ کے سیکوئل ”ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو“ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
رائٹر و ہدایتکار ڈین ڈیبلوئس کی اس فلم میں مختلف کرداروں کے پس پردہ آوازیں ریکارڈ کرنے کیلئے ہالی وود کے صف اول کے اداکاروں جے بروشل‘ گیرارڈ بٹلر‘ کیٹ بلینشٹ‘ کریگ فرگوسن‘ امیریکا فریرا‘ جوناہل‘ ٹی جے ملر اور کرسٹین وگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
بونی آرنلڈ کی پرودیوس کردہ اس سیکوئل میں کہانی کو پانچ سال آگے بڑھایا گیا ہے جہاں ہکاپ اور ٹوتھ لیس دونوں جوان ہوچکے ہیں۔ نئی جگہوں کی کھوج لگاتا ہکاپ برفانی غاروں کے قریب پہنچتا ہے جہاں اسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جس کے بعد اب اسے ان علاقوں میں امن بنائے رکھنے کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔ ڈریم ورکس اینیمیشن سٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والی یہ ایکشن فلم رواں سال 13 جون کو امریکی جبکہ 4 جولائی کو برطانوی سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Eliza Dushku
Candace Cameron Bure
Qandeel Baloch
saad qureshi
Sadaf Fawad Khan
Michelle Pfeiffer
Brittany Snow
Neelam Muneer
Christopher Nolan
Michael C. Hall
Anjuman Shehzadi
Kim Cattrall
Showbiz News In Urdu
-
کینیڈین ریپر ڈریک کے گھر کے باہر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی
-
میٹ گالا، کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
کانزفلم فیسٹیول ، ریڈ کارپٹ کی میزبانی کتے کے سپرد کردی گئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی