برکھابرائیڈل ایوارڈ وبیوٹیشن کلاس کا اجراء و برکھاانسٹیٹیوٹ کاافتتاح،سی ای او غزل شاہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا

گلوکارہ واداکارہ عینی طاہرہ و بھنگڑاکوئین میگھاکی خصوصی شرکت وپرفارمنس، شائقین کے دل جیت لئے

بدھ 24 فروری 2021 11:20

برکھابرائیڈل ایوارڈ وبیوٹیشن کلاس کا اجراء و برکھاانسٹیٹیوٹ کاافتتاح،سی ای او غزل شاہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) برکھابرائیڈل ایوارڈ وبیوٹیشن کلاس کا اجرائوبرکھا انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کر دیا گیا،اس موقع پر برکھابیوٹی سیلون کی سی ای او غزل شاہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا۔گلوکارہ واداکارہ عینی طاہرہ و بھنگڑاکوئین میگھانے خصوصی شرکت وپرفارمنس کامظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لئے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل،بیوٹیشن،اینکر و برکھابیوٹی سیلون ،برکھا انسٹیٹیوٹ اورو برکھاٹی وی کی سی او غزل شاہ نے برکھابیوٹی سیلون میں برکھابرائیڈل ایوارڈ وبیوٹیشن کلاس کا اجراء کیا گیا جس میں مختلف بیوٹی سیلونزسے بیوٹیشن و ماڈلزنے شرکت کی اس برائیڈل شومیں شوبز وصحافت سے وابستہ افراد نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی جن میں بھنگڑہ کوئین میگھاجی،اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ،ہدائتکارپرویزکلیم،شوبزجرنلسٹ طاہربخاری،ٹھاکرلاہوری،حسن عباس زیدی،ملک آصف شہزاد،علی عابدی،میاں راشد فرزند،اچھی خان،گام،احتشام ودیگرشامل تھے۔

(جاری ہے)

شومیں شریک بیوٹیشن نے اپنی تیار کردہ برائیڈل کی واک پیش کی جن میں سے بہترین برائیڈل تیار کرنے پر ایوارڈزاورکیش انعامات دئیے گئے اس شومیں لائیومیک اپ اور ہئیرسٹائیلنگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ایوارڈشوکے بعد برکھابیوٹی سیلون اوربرکھاٹی وی کی سی ای اوغزل شاہ کی سالگرہ کاکیک بھی کاٹاگیااورمہمانوں کی طرف سے سالگرہ کی مبارکباداورپھولوں کے تحائف بھی دئیے گئے اس موقع پر غزل شاہ نے کہاکہ برکھا پروڈکشن،برکھا بیوٹی سیلون ،برکھا انٹرٹینمنٹ ،اور برکھا اسلامک کے بعد برکھا انسٹیٹیوٹ کا افتتاح میرے لیئے باعث فخر ہے۔

برکھا انسٹیٹیوٹ کے پلیٹ فارم سے وہ وقتافوقتااس طرح کے ایوارڈزشوزاوربیوٹیشن کلاسزکااجراء کرتی رہتی ہیں جن میں تجربہ کاراورمعروف بیوٹیشنز لیکچرزدیتی ہیں اورلائیومیک اپ کی ٹریننگ کرواتی ہیں غزل شاہ کا کہنا تھاکہ آج برکھا انسٹیٹیوٹ کی طرف سے پہلی کلاس کااجراء کیا گیاتھا جبکہ دوسری کلاس مارچ میں اسی طرح منعقد کی جائیگی جس میں غریب ،نادار اور مستحق خواتین کوبیوٹیشن کی ٹریننگ دی جائیگی۔

اس طرح کی ایکٹیویٹیزکرنے کا مقصد ایسی لڑکیوں کو کام کرنے اورسیکھنے کے مواقع فراہم کرناہیں جن کے پاس مہنگے ترین بیوٹیشن کورسز کرنے کے وسائل نہیں ہوتے اور برکھابیوٹی سیلون نے ہمیشہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔غزل شاہ نے مزہد کہاکہ ان کی سالگرہ بھی تھی جو انہوں نے اسی شومیں منالی اور وہ سب حاظرین کی بے حدمشکورہیں جنہوں نے ان کی خوشیوں کے لئے وقت نکالا اورشریک ہوئے اس شوکی کمپئیرنگ ماجدعلی نے کی۔
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 11:20:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :