سری دیوی کا بیٹی کیلئے لکھا یادگار نوٹ وائرل

بدھ 24 فروری 2021 20:16

سری دیوی کا بیٹی کیلئے لکھا یادگار نوٹ وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور نے والدہ کا یادگار نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی تیسری برسی کے موقع پر ان کی بڑی صاحبزادی جھانوی کپور نے انسٹاگرام اکاونٹ پر والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

(جاری ہے)

جھانوی کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سری دیوی کا وہ یادگار نوٹ شیئر کیا جو انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے ہاتھ سے اپنی بیٹی کیلئے لکھا تھا۔

مذکورہ نوٹ میں انگریزی زبان میں لکھا ہوا ہے کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں، تم دنیا کی بیسٹ بیبی ہو۔جھانوی کپور نے اپنی اس خوبصورت پوسٹ کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو بہت یاد کررہی ہوں۔دوسری جانب سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے والدہ کی برسی کے دن اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر والدہ اور والد کی ماضی کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 20:16:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :