جس سے شادی کرنی ہے وہ جانے کہاں ہی ، شمیتا شیٹی

فلموں میں زیادہ تر بولڈ کردار ادا کرتی ہوں ،نجی زندگی میں کرداروں کے بالکل برعکس ہوں، انٹرویو

جمعرات 4 مارچ 2021 20:23

جس سے شادی کرنی ہے وہ جانے کہاں ہی ، شمیتا شیٹی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن جس سے شادی کرنی ہے وہ پتا نہیں کہاں ہے۔ایک انٹرویو میں شمیتا شیٹی نے کہا کہ ’میں اپنی فلموں میں زیادہ تر بولڈ کردار ادا کرتی ہوں لیکن میں نجی زندگی میں ان کرداروں کے بالکل برعکس ہوں‘۔شمیتا شیٹی نے کہا کہ ’میں اپنی نجی زندگی میں ایک سادہ خاتون ہوں، مجھے ٹی شرٹس اور کھلے کپڑے پہننا پسند ہے جبکہ مجھے میک اپ کرنے سے شدید نفرت ہے‘۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ جس شخص سے میری شادی ہوگی، وہ اس وقت کہاں ہے، شاید اٴْسے خود مجھے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’میں جب اپنے اردگرد ازدواجی تعلقات کو ناکام ہوتا دیکھتی ہوں تو مجھے شادی کے نام سے خوف آتا ہے لیکن وہیں میں محبت کرنے پر یقین بھی رکھتی ہوں‘۔شمیتا شیٹی نے کہا کہ ’اگر میں شادی کروں گی تو کسی ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جس کے ساتھ تاعٴْمر زندگی گزاروں‘۔
وقت اشاعت : 04/03/2021 - 20:23:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :