کیٹی پرائس کی بیٹی کا ٹک ٹاک اکائونٹ بند کردیا گیا

پیر 8 مارچ 2021 12:35

کیٹی پرائس کی بیٹی کا ٹک ٹاک اکائونٹ بند کردیا گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء)برطانوی ماڈل اور اداکارہ کیٹی پرائس کی 13 سالہ بیٹی ٹیامی کا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کا اکائونٹ بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام اسٹوریز پر ٹیامی نے اپنے اکائونٹ پر لگنے والی پابندی سے متعلق بتایا کہ انہوں نے کچھ بھی غلط پوسٹ نہیں کیا تھا پھر بھی اکائونٹ بند کردیا گیا۔کیٹی پرائس کی بیٹی نے پابندی سے متعلق موصول ہونے والے پیغام کی تصویر بھی انسٹاگرام اسٹوری پر لگائی اور لکھا کہ میں کچھ غلط نہیں کر رہی لیکن پھر سے، کیا کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہو رہا ہے۔اس سے قبل بھی کیٹی پرائس کی بیٹی کے اکائونٹ کو 2 مرتبہ بند کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 08/03/2021 - 12:35:51