معروف گلوکار راحت فتح علی خان پر 2کروڑ 32لاکھ 55ہزار روپے انکم ٹیکس عائد

بدھ 17 مارچ 2021 16:58

معروف گلوکار راحت فتح علی خان پر 2کروڑ 32لاکھ 55ہزار روپے انکم ٹیکس عائد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2021ء) فیڈرل بورڈآف ریونیو نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان پر 2کروڑ 32لاکھ 55ہزار روپے انکم ٹیکس عائد کردیا ۔انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے 3خفیہ بینک اکائونٹس کی رپورٹ ریجنل ٹیکس آفس بھجوائی تھی ۔رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ سال 2014کے انکم ٹیکس گوشوارے میں اکائونٹس ظاہر نہیں کر رکھے تھے ۔

3خفیہ اکائونٹس میں 9کروڑ 8لاکھ 75ہزار 911روپے موجود تھے ۔گلوکار راحت فتح علی خان نے گوشوارے میں آمدن 29لاکھ 87ہزار ظاہر کی تھی ،14ء کے گوشوارے میں ترمیم کے بعد کل آمدن51لاکھ 64ہزار روپے کردی تھی ۔سال 2018کی ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کے جواز پر گلوکار پر زیرو ٹیکس عائد کیاگیا ۔آر ٹی او کے ڈپٹی کمشنر عبید الرحمان نے گلوکار پر زیر وٹیکس عائد کیاتھا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر حسنین احمد حالی کو از سر نو چھان بین کی ہدایت کی گئی تھی جس پر کمشنر نے معاملے کا نوٹس لے کر ایڈیشنل کمشنر کو ہدایات دی تھیں ۔ایڈیشنل کمشنر نے بینک اکائونٹس اوریمنسٹی سکیم کی دستاویزات کا از سر نو جائزہ لیا جبکہ گلوکار راحت فتح علی خان کے وکلاء ایف بی آر کو مطمئن نہ کرسکے ۔گلوکار کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے ایڈیشنل کمشنر سے 3مرتبہ مہلت لی ۔ڈی سی کے آرڈر میں ترمیم کر کے 2کروڑ 32لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیا ۔ایمنسٹی سکیم سے خفیہ بینک اکائونٹس میں موجود رقم کو قانونی شکل نہیں ملی تھی ۔
وقت اشاعت : 17/03/2021 - 16:58:58

Rlated Stars :