رنویر اوردپیکا ایک ساتھ چھٹیوں کے لمحات امریکا میں گزاریں گے

ہفتہ 17 مئی 2014 17:06

رنویر اوردپیکا ایک ساتھ چھٹیوں کے لمحات امریکا میں گزاریں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) رنویر سنگھ اور دیپیکا پدوکون کو بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی کہا جاتا ہے دونوں فناکاروں کے درمیان حقیقی زندگی میں بھی بہت دوستی ہے اور یہ دوستی ہر نئے روز قربتوں میں اضافہ ہی کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ رنویر کپور اپنی دوست کے ساتھ چھٹیاں گزارنے امریکا جارہے ہیں۔ آج کل بالی ووڈ میں ہر جگہ دیپیکا اور رنویر کی دوستی کے چرچے ہیں اور کیوں نہ ہو آخر دونوں ہر جگہ ایک ساتھ پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

دیپیکا پڈوکون مسلسل کام سے تھک گئی ہیں،اس تھکن کو دور کرنے کے لئے اب انہوں نے فلمی سرگرمیوں سے چھٹیاں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیپیکا رواں ماہ امریکا جارہی ہیں جہاں وہ دل کھول کر موج مستی کریں گی۔ پہلے تو یہ شور مچا تھا کہ وہ اکیلے ہی جارہی ہیں لیکن بھلا ایسا ممکن ہے کہ ایک دوست امریکا میں چھٹیاں منائے اور دوسرا ممبئی میں کام کرے۔ اس لئے دیپیکا کے ساتھ ان کے دوست رنویر بھی ساتھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ دیپیکا پدوکون ’فائنڈنگ فینی فرنانڈیس‘ نامی فلم میں رنویر کپور کی بیوی کے روپ میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

وقت اشاعت : 17/05/2014 - 17:06:19

Rlated Stars :