فلم انڈسٹری کے ناموراداکار نعیم ہاشمی کی48 ویں برسی منائی گئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار نعیم ہاشمی کی برسی ہفتہ کو منائی گئی ،انہیں مداحوں سے بچھڑے 48 برس بیت چکے ہیں۔ اداکارنعیم ہاشمی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز قیام پاکستان سے قبل کیا، لاہور میں سٹیج ڈراموں میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے، پاکستان میں پہلا سٹیج ڈرامہ کرنے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے۔

(جاری ہے)

ان کی پہلی فلم ''دیوانے دو'' تھی،نعیم ہاشمی کی مشہور فلموں میں چھوٹی بیگم، سرفروش، دروازہ، ایاز، بنارسی ٹھگ اور بابل کے نام قابل ذکر ہیں جبکہ انہوں نے الزام، نگار، جادوگر، شوہر،خاتون سمیت کئی فلموں کی کہانیاں اور گیت بھی لکھے۔ فلم نور اسلام اور عظمت اسلام کیلئے ان کی لکھی گئی نعتیں مقبول ہوچکی ہیں، فلمی صنعت کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے 50 کی دہائی میں ولن جبکہ 60 اور 70 کی دہائی میں کیریکٹر ایکٹر کے طور پر کام کیا،نعیم ہاشمی نے 1948 میں پاک بھارت جنگ کے دوران کشمیر کے محاذ پر جا کر مسئلہ کشمیر پر پہلی ڈاکو منٹری فلم'' انقلاب کشمیر''بھی بنائی۔ اداکار نعیم ہاشمی 27اپریل 1976 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
وقت اشاعت : 27/04/2024 - 17:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :